نایاب آبی پرندوں کا شکار کرنے والے شکاری کو گرفتار کر کے آبی پرندے برآمد کر لئے

Badin Wildlife

Badin Wildlife

بدین (عمران عباس) محکمہ وائلڈ لائف نے ساحلی علاقوں میں کارروائی کر کے نایاب آبی پرندوں کا شکار کرنے والے شکاری کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے شکار کئے گئے آبی پرندے برآمد کر لئے۔

محکمہ وائلڈ لائف بدین کے گیم انسپکٹر اعجاز نوندانی کے مطابق ملزم محمد خان ملاح بدین کے ساحلی علاقے نرڑی جھیل پہ جال لگا کر آبی پرندوں کا شکار کر رہا تھا کہ اطلاع ملنے پہ چھاپہ مارکر جال اٹھارہ آبی پرندے برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا جس کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی بدین اور اس کے ساحلی علاقوں میں سائیبریا سے ہجرت کرکے آنے والے پرندوں کا غیر قانونی شکار بہت زیادہ شکار ہورہا ہے جسے محکمہ وائلڈ لائف اور حکومت سندھ روکنے میں ناکام ہوگئی ہے۔۔