رشید گوڈیل کو ہوش آ گیا، اللہ کا کرم ہے میں بچ گیا، متحدہ رہنما کے ابتدائی کلمات

Rashid Godil

Rashid Godil

کراچی (جیوڈیسک) لیاقت نیشنل ہسپتال میں موجود ڈاکٹر جہانزیب مغل کا کہنا ہے کہ رشید گوڈیل کو ہوش آ گیا اور اب وہ مکمل طور پر خود سانس لے رہے ہیں، ہوش آتے ہی رشید گوڈیل نے اپنے بچ جانے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

ڈاکٹر مغل کا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل نے ہوش میں آتے ہی رشید گوڈیل نے آسمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا اللہ کا کرم ہے میں بچ گیا۔

ڈاکٹر مغل کا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل نے اپنی اہلیہ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جس کے بعد ان کی اہلیہ سے ملاقات کرا دی گئی۔

رشید گوڈیل اب مکمل طور پر خود سے سانس لے رہیں ہیں اور ان کی طبیعت بہتری کی طرف گامزن ہے۔