رشید گوڈیل کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے، ترجمان اسپتال

Anjum Rizvi

Anjum Rizvi

کراچی (جیوڈیسک) لیاقت نیشنل اسپتال کے ترجمان انجم رضوی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے زخمی رہنما رشید گوڈیل کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔

ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال انجم رضوی کا میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ رشید گوڈیل خود سے 60 فیصدسانس لے رہے ہیں، وینٹی لیٹر سےآکسیجن دینے کی مقدار مزید کم کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے بہادر آباد میں رشید گوڈیل ایک قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے جبکہ ان کا ڈرائیور اس واقعے میں جاں بحق ہوگیا تھا۔