رشید گوڈیل کو 8 گولیاں لگیں، میڈیکولیگل رپورٹ پولیس کو جمع

Rashid Godail

Rashid Godail

کراچی (جیوڈیسک) نجی اسپتال نے متحدہ کے رہنما رشید گوڈیل پر حملے کی میڈیکو لیگل رپورٹ پولیس کو جمع کرادی، جس کے مطابق رشید گوڈیل کو 8گولیاں لگیں۔

میڈیکو لیگل رپورٹ کے مطابق رشید گوڈیل کو پانچ گولیاں سیدھ ہاتھ پر پیچھے کی جانب لگیں، دو گولیاں ان کے چہرے پر لگیں جبکہ ایک گولی جسم میں لگی۔

متحدہ کے رہنما رشید گوڈیل پر گذشتہ ماہ کراچی میں قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں ان کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا تھا اور رشید گوڈیل بھی شدید زخمی ہوگئے تھے، تاہم اب ان کی حالت بہتر ہے اور وہ چند دن پہلے اسپتال سے گھر بھی منتقل ہوچکے ہیں۔