رؤف صدیقی کی چار روز کے لئے عبوری ضمانت منظور

Rauf Siddiqui

Rauf Siddiqui

کراچی (جیوڈیسک) ڈاکٹر عاصم حسین کے مقدمے میں مفرور ظاہر کئے گئے۔ روف صدیقی عبوری ضمانت لینے سندھ ہائی کورٹ پہنچے۔

عدالت نے دو لاکھ کے مچلکوں کے عوض چار روز کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے روف صدیقی نے کہا کہ اس کیس میں ان کا نام ڈالنا بے بنیاد ہے وہ اس مقدمے کو آخری حد تک لے کر جائیں گے۔

روف صدیقی نے یہ بھی کہا کہ وہ دوسروں کی عزت بچانے کے لئے اپنی عزت داو پر نہیں لگا سکتے۔ روف صدیقی نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین سابق صدر آصف زرداری کے دوست ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما ہیں اور مقدمے میں نام وہ ان کا لے رہے ہیں۔ روف صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کے نام لینے سے کچھ نہیں ہو گا۔