راول ڈیم میں پانی کی سطح کم ہونے کے بعد سپل ویز بند کر دیے گئے

Rawal Dam

Rawal Dam

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کے راول ڈیم میں پانی کی سطح کم ہونے کے بعد سپل ویز بند کر دیے گئے

اب ڈیم میں پانی کی سطح 17 سو 47 فٹ ہے۔راول ڈیم انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں پانی کی سطح کم ہونے پر سپل ویز بند کر دیے گئے ہیں،بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح میں بلند ہو گئی تھی

سپل ویز گنجائش سے زیادہ پانی کے اخراج کےلیے کھولے گئے تھے جو 87 گھنٹوں تک پانی کے اخراج کے بعد بند کر دیے گئے ہیں۔ ڈیم انتظامیہ کے مطابق روال ڈیم میں اس وقت پانی کی سطح 17 سو 47 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی زیادہ سے زیادہ گنجائش 17 سو 52 فٹ ہے۔