راولاکوٹ کی خبریں 5/9/2016

Rawalakot

Rawalakot

راولاکوٹ (خصوصی رپورٹ) شیخ زاہد ہسپتال راولاکوٹ عملی طور پر تھانہ بن چکا ہے جہاں پر غاصب، جاہل، بدتمیز ڈاکٹروں اور نرسز کا مسکن ہے۔ لیڈی ڈاکٹر اور نرسیں حاکم بن چکی ہیں مریضوں کے ستھ جانوروں جیسا سلوک کیا جا تا ہے سولین ڈاکٹر بے لگام بن چکے ہیں مریض تڑپ تڑپ کر جان دینے لگے معصوم جانوں کا ضیاع آئے روز کا معمول بن چکا ہے حکومت تو ضرور تبدیل ہوئی لیکن ہسپتال میں کوئی تبدیلی نہ آئی لیڈی ڈاکٹروں اور نرسز کا راویہ انتہائی غاصبانہ اور بدتمیزی معمول بن چکی ہے خواتین مریض بے بسی اور تشویش کا شکار ہیں ایمر جنسی میں مریضوں کو کسی قسم کی سہولت میسر نہیں اگر یہی صورت حال رہی تو عوام کا ردعمل انتہائی سخت ہو گا پھر حکومت کے لئے سنبھالنا مشکل ہو گا حکومت کو فی الفور توجہ دینی ہوگی ورنہ حالات کی سنگینی کا ذمہ دار محکمہ صحت ہو گا ان خیالات کا اظہار بنت حواء ویلفیئر ٹرسٹ کی چئیر پرسن ڈاکٹر خدیجہ نذر نے خصوصی طور پر احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ اتوار کا واقعہ ہے کہ گلہ گجراں کی رہائشی انکی بھانجی کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے انجیکشن لگایا جس سے وہ نیم بے ہو ش ہوگئی اورڈاکٹر غائب ہو گئی ۔مریضہ کو خونی پیچس تھے جسے انتہائی نگہداشت میں رکھ کر ٹریٹ منٹ کی ضرورت تھی مگرڈاکٹروںاور نرسوں نے سنی ان سنی کر دی اور سخت بد تمیزی اور نارواں سلوک کیا باعث مجبوری مریضہ کو پرائیویٹ کلینک لے جا یا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے انہوں نے کہا کہ خواتین بے بسی کے عالم میں ہیں اور مریضوں کے ساتھ انسان تو کیا جانوروںسے بھی بدترین سلوک کیا جاتا ہے ۔سولین ڈاکٹراور نرسز نا لائق اور بد تمیزہیں مگرکوئی پوچھنے والا نہیں ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور وزیر صحت فی الفور نوٹس لیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راولاکوٹ ( نمائندہ خصوصی ) میرے نوجوان بیٹے عبدل رحیم کو بھرے شہر میں SHOاورDSP کی موجودگی میں گولیاں مار کر چھلنی کر دیا گیا جو شدید زخمی حالت میں گھر میں پڑا ہو اہے جس کی ٹانگ خراب ہو نے کا خدشہ ہے مگر پولیس نے ملزمان سے ملی بھگت کر کہ ایف آئی آر میں رعایت دے دی ملزمان دندناتے پھرتے ہیں جو انتہائی غنڈا گرد عناصر ہیں ملزمان کو تھوراڑ کی سیاسی شخصیت بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی دست راست ،الطاف خان کی آشیرباد حاصل ہے الطاف خان نے سر عام علاقے میں غنڈہ گردی شروع کر رکھی ہے اور پولیس اسکی لونڈی بن چکی ہے بدنام زمانہ راشی اور کرپشن کا بادشاہ SHOطارق خان الطاف خان کا مزارعہ ہے جو الطاف خان کے پلازہ میں رہائش پذیر ہے جہاں اسے شراب کباب اور عیاشی کے لئے تما م سہولیات فراہم کی گئی ہیں عام آدمی کوانصاف نہیں ہمارے نوجوان بیٹے کو سرعام گوکیاں ماری گئی مگر کہیں شنوائیں نہیں ہو رہی بیٹا تشویش ناک حلات میں گھر میں پڑاہے اگر انصاف نہ ملا تو کسی بڑے حادثے کا خدشہ ہے ان خیالات کا اظہار تھوراڑ کے رہائشی محمد ابراہیم خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ الطاف خان کے غنڈوں قاری ممتاز اور اسکے بیٹے بھتیجوں محمد عثمان وغیرہ نے ہمارے بیٹے پر گولیاں بر سائی جہنوں نے غریب آدمی کا جینا حرام کر رکھا ہے تھوراڑ کے علاقہ میں دو نمبر چوری کی گاڑیاں اور منشیات فروشی ک دھندہ الطاف خان اور SHO طارق کی سر پرستی میں عروج پر ہے محکمہ مال کے زلزلہ میں آنے والے کنٹینر میں الطاف خان کرش سیمنٹ کا کاروبار کرتا ہے ہر طرف جرائم اور ظلم و ستم کا بازار گرم ہے سرمایہ دار شخص تھانہ کچہری پر قابض ہے تھانہ عملی طور پر الطاف تھانہ بن چکا ہے جہاں اسکی مرضی چلتی ہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں۔وزیر اعظم ،چیف سیکرٹری ،آئی جی پی آزاد کشمیر فی الفور نوٹس لے کر اصلاح احوال کریں۔