راولاکوٹ کی خبریں 14/4/2016

Rawalakot

Rawalakot

راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) 22 مارچ کو پیش آنے والے واقعہ جس میں خاوند نے بیوی کا رات کی تاریکی میں گلہ دبا کر قتل کیا تھا عباسپور میں زائدہ پروین کا پوسٹ مارٹم 23 روز بعد کیا گیا۔ چوہدری حسن دین کے مطابق اُن کی بھتیجی کو اُس کے خاوند نے 22 مارچ کے روز رات کی تاریکی میں قتل کیا اور اپنے گناہ کو چھاپانے کے لیے ہر مکمل کوشش کی مگر آخر کر راز فاش ہو گیا تو ملز م کو اپنے گھر سے پکڑا کر عباسپور پولیس کے حوالے کر دیا گیا اُس کے بعد گزشتہ روز عباسپور میں قتل کی گئی خاتوں کی باڈی کو قبر سے نکال کر عباسپور میں پوسٹ مارٹم کے لیے لا یا گیا۔پوسٹ مارٹم عباسپور میں کرنے کے بعد زائدہ پروین کی میت کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا جہاں پر پھنڈوری میں سپرد خاک کیا گیا پوسٹ مارٹم میں راولاکوٹ سے مستقبل کی ڈاکٹروں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہیں لیکچر دیا گیا۔اِس موقع پر عباسپور ہسپتال کے اردگرد لوگوں کا ہجوم اگٹھا ہوگیا ۔ہر ایک شخص نے مطالبہ کیا کہ ایسے درندہ صفت شخص کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ معاشرے کے اندر دوسری مرتبہ کسی اور زائدہ پروین کے ساتھ ایسا نہ ہو ۔جبکہ تمام ملز م پہلے سے گرفتار ہیں اور ہجیرہ تھانہ میں ایف،آئی ،آر پہلے سے درج ہو چکی ہے اور تفتیش جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عباسپور (کامران ارشدر) آزاد کشمیر حلقہ نمبر ایک ایل اے سترہ پونچھ عباسپور کی سات یونین کونسل کے عوام گوناگو ں مسائل کا شکار انتہائی پسماندگی بے روز گاری مہنگائی کا شکار پڑھے لکھے نوجوان اور خواتین ڈگریاں لے ان کی عمریں ایکسپائر ہو رہی ہیں ان کو روز گار کے موائق نہ مل سکے نہ ہی نوکریاں ملی حلقہ نمبر ایک ایل اے سترہ پونچھ عباسپور کی لوکل سڑکیں مکمل طور پر کھنڈرات میں تبدیل جن پر گدے چلنے کے لیے بھی تیار نہیں عرصہ بیس سال سے ان سڑکوں کی تعمیر ومرمت کسی بھی حکومت نے نہیں کی اور نہ ہی اس حلقے کی طرف کسی نے خاص توجہ دی ۔یہاں کے منتخب ہونے والے عوامی نمائندوں نے اس حلقے کے عوام کے ساتھ انتہائی بد ترین سوتیلی ماں جیسا سلوک رکھا اور صرف اور صرف برادری ازم کی بنیاد پر اپنے من پسند لوگوں کو نوازا جاتا رہا ہے ۔حلقے کے مسائل کے حل کی طرف اور عوام کی مشکلات کا ازالہ کرنے کے لیے عرصہ بیس سال میں کسی بھی حکومت یا نمائندے نے ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش نہیں کی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کلف کے سنیئر رہنما قاضی خالد شمیم نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔قاضی خالد شمیم نے کہا کہ اب پاکستان تحریک انصاف اس حلقہ میں سابق وزیر صحت سردار محمد اصغر آفندی کی قیادت میں تبدیلی لائیں گئے اور یہاں سے کرپٹ اور سکیم خور اور برادری ازم پھیلانے والے سیاستدانوں کا خاتمہ ہو گا پوری قوم ملک میں پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے عمران خان کے ویژن کے مطابق تبدیلی لانا چاہتی ہے اور وہ تبدیلی صرف اور صرف پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی صدر سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں تبدیلی لائیں گئے ملک سے کرپشن کا خاتمہ رشوت کا خاتمہ اداروں کو مضبوط کرنا پڑھے لکھے نوجوانوں کو روز گار دلانا سڑکوں تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کی تعمیر کرنا عوام کو صحت پانی ٹرانسپورٹ دیگر سہولیات فراہم کرنا اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے آزاد کشمیر بھر میں بلدیاتی انتخابات کروا کر اقتدار نچلی سطح تک عوام کے منتخب نمائندوں کو منتقل کرنا اور آزاد کشمیر پر انصاف پر مبنی جمہوری نظام حکومت قائم کرنا جس میں ریاست کے ہر شہری کے مسائل اس کی دہلیز پر حک کیے جا سکیں ۔قاضی خالد شمیم نے حلقہ نمبر ایک عباسپور میں تحریک انصاف کے عہدیداران و ممبران یوتھ کے عہدیداران و ممبران خواتین ونگ کی عہدیدران اور ممبران اور حلقے کے عوام پر ذور دیا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو کر ملک میں تبدیلی کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں اور آمدہ الیکشن 2016ء میں پاکستان تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائیں تا کہ عمران خان کے ویژن اور بدل دو کشمیر کے نعرے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عباسپور(کامران ارشد)آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر بشیر ریٹوائی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سردار فردوس بیگ نے اپنے مشترکہ بیان میں سردار عتیق احمد خان کو برطانیہ کا کامیاب دورہ کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر صدر جماعت آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس نے دورہ برطانیہ کے دوران مسلم کانفرنس برطانیہ کے عہدیداران اور ممبران اور کارکنان مسلم کانفرنس سے ملاقات کی اور مسئلہ کشمیر تحریک آزادی کشمیر اور آزاد کشمیر میں آمدہ الیکشن 2016ء سمیت دیگر مسائل پر کارکنان مسلم کانفرنس اور عہدیداران سے مشاورت کی اور ان کا یہ کامیاب دورہ برطانیہ رہا جس پر برطانیہ میں مقیم کشمیری عوام اور کارکنان مسلم کانفرنس کامیاب دورے کی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔سردار فردوس بیگ نے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاست کی سب سے پرانی سب سے پہلی نظریاتی ریاست جموں کشمیر کے عوام کی سود اعظم جماعت ہے جس کی بنیاد آج سے 83سال قبل سری نگر کی پھتر مسجد میں رکھی گئی اور 83سال سے مسلم کانفرنس ریاستی عوام کی خدمت میں پیش پیش اور آج بھی ریاست کی سب سے مضبوط ترین اور علاقے پاکستان کی علمبردار جماعت مسلم کانفرنس ہے مفاد پرست عناصر نے ہر دور میں اپنے مفادات کی خاطر نظریہ الحاق پاکستان کی علمبردار جماعت کو ختم کرنے کی سازشیں کی لیکن وہ خود ختم ہو گئے اور مسلم کانفرنس آج بھی ریاست میں تمام برادریوں کا ایک خوب صورت گلدستہ کے طور پر ریاست بھر میں قائم دائم ہے ۔اور کارکنان مسلم کانفرنس قائدین مسلم کانفرنس مجاہد اور سردار محمد عبدالقیوم خان مرحوم کے بتلائے ہوئے راستے پر چل کر صدر جماعت سردار عتیق احمد کے ساتھ چٹان کی طرح مضبوط کھڑے ہیں مسلم کانفرنس آمدہ الیکشن 2016ء میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عباسپور(کامران ارشد )پاکستان پیپلز پارٹی کے ونگ پیپلز یوتھ آزاد کشمیر کے مرکزی وائس چیئرمین سردار بابر سلیم ایڈووکیٹ نے ریٹائر کرنل سردار سرفراز خان کی اچانک وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور کہا کہ سردار سرفراز خان ریاست کی ایک مایہ ناز شخصیت تھی جنہوں نے تحریک آزادی کشمیر کے علاوہ مملکت پاکستان میں پاکستان کی مسلح افواج نے اپنی طویل زندگی ملک اور قوم کی سلامتی کے لیے وقف کی وہ ایک دیانت دار مخلص انسان دوست پیار اور شفقت کرنے والی شخصیت میں شمار ہوتے ہیں اور انہوں نے مسلح افواج میں رہ کر اپنے خطہ کشمیر کے مظلوم اور محکوم لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے ہمیشہ قومی کردار ادا کیا ان کی وفات سے عباسپور شہدا غازیوں اور مجاہدوں کی دھرتی کے ایک اور عظیم سپوت کے چلے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ صدیوں میں پورا نہیں ہو سکتا ان کی وفات سے ہمیں دلی دکھ اور رنج ہوا ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے پسماندگان اور حلقہ احباب میں ان کے چاہنے والوں کو اللہ تعالی صبر وجمیل عطا فرمائے۔(امین)

کامران ارشد راولاکوٹ آزادکشمیر
فون نمبر 03328567202