راولاکوٹ کی خبریں 27/9/2016

Rawalakot News

Rawalakot News

راولاکوٹ (سرفراز حسین سے) مسلم کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کو تنہائی کا احساس نہیں ہونے دیں گے تین اکتوبر کو مجلس عاملہ کے اجلاس میں سیز فائر لائن توڑنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت کریں گے مسلم کانفرنس کے کارکن اور نوجوان اس لکیر کو پر امن طریقے سے مٹائیں گے ہم مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک کو وسعت دینا چاہتے ہیں تاکہ اقوام عالم کا ضمیر بیدار ہو سکے مقبوضہ کشمیر کے عوام نے ہم سے زیادہ بہادری کا مظاہرہ کیا ۔ ملکی حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں بھارت نواز لیگ کو مشکل میں دیکھ کر سرحدوں کا رخ کرتا ہے پاکستان پر حملہ کشمیر یوں پر حملہ تصور کیا جائے گالاکھوں مرد و زن پاکستان کے بلا تنخواہ سپاہی ہیں جو تحریک آزادی کشمیر میں جان ڈالتے ہوئے پاکستان کی سالمیت بقاء اور استحکام کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے مسلح افواج کے سپہ سالار کے جرأت مندانہ اقدامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیگن آباد پاچھیوٹ میں جلسہ عام سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جسکی صدارت مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل طاہر سلطان نے کی تقریب سے ممبر قانون ساز اسمبلی و چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس سردار صغیر چغتائی، مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر سردار طاہر اکرم ایڈووکیٹ،سردار ارشاد خان،ضلعی صدر سردار اظہر نذر،راجہ نثار، سردار کمال ایڈووکیٹ،سابق امیدوار اسمبلی سردار کاشان مسعود،ظفر حسین شاہ ایڈووکیٹ،خواجہ جاوید صدر حلقہ تین،سردار نیاز تبسم، عبدالرحمن،سردار آصف مجید،نشاط اکبر،سردار فاروق خان،طارق یوسف،سردار افتخار،صوبیدار(ر) رزاق خان، سردار مظہر لال،سردار عاشق حسین،سردار اخلاق شبیر،سردار عبدالرحیم،حجاب الحیاء ساجد، سردار عثمان عتیق ڈپٹی چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس،سردار منظور خان،سجاد حسین شاہ،ارسلان امین عباسی،سردار امجد نسیم ایڈووکیٹ،سردار انور خان،نعیم شربت،نثار شریف،سردار ناصر حنیف،قاری ابرار، سردار طاہر سلطان اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس سے قبل جب سردار عتیق گیگن آباد پہنچے تو کارکنوں نے ان کا استقبال کیا اور پاکستانی بینڈ قومی ترانے سمیت ملی نغموں کی دھنوں کو وقفے وقفے سے فضا میں بکھیرتا رہا سردار عتیق احمد خان نے مزید کہا کہ ہم نے زوردار طریقے سے اقتدار دیکھا ہوا ہے سیٹوں کے حصول سے بڑھکر ہم ریاستی ورثے کے پہرے دار ہیں اور نسلوں کے مستقبل کا تحفظ چاہتے ہیں کمزوری کی کوئی بات کی نہ کریں گے، سردار صغیر نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا خود منوایا کسی کے کردار سے ممبر اسمبلی صدر یا وزیر اعظم اہم نہیں ہوتا سردار سیاب خالد میرے لئے کل بھی محترم تھے آج بھی ہیںاس وقت آزادکشمیر میں سہ جماعتی حکومت ہے اپوزیشن میں مسلم کانفرنس پی ٹی آئی اور جے کے پی پی ہیں چالیس پینتالیس ممبران اسمبلی تین چار ممبران سے خوفزدہ ہیںغیر ریاستی دخل اندازی زیادہ دیر نہیں چلے گی آکسیجن سلنڈر اترنے پر پتہ چلے گا کہ کون کتنے پانی میں ہے وزیر اعظم پاکستان نے جو تقریر کی اس سے اچھی بھی ہو سکتی تھی اگر پاکستانی فوج کشمیریوں کے نام لے سکتی ہے تو سیاستدان کیوں نہیں تاہم جو ہوا ہم اسے بھی غنیمت جانتے ہیں ہم کسی داخلی جھگڑے کو تحریک آزادی یا مسلئہ کشمیر پر حائل نہیں ہونے دیں گے میاں نواز شریف شرما شرما کر ملنے کے بجائے حریت اور کشمیری قیادت سے کھل کر ملیں کشمیر پر کوئی جھگڑا نہیں ہم کھل کر ساتھ دیں گے مقابلہ دیگر امور پر ہوگامسلئہ کشمیر پر نہیں میاں صاحب اور ان کے ساتھیوں کو تحریک آزادی کو کمزور کرنے اور چھرے گھونپنے کا حساب دینا ہو گا، آزادکشمیر بھر میں تنظیم سازی مکمل کر کے تمام تنظیموں کو فعال بنائیں گے حلقہ چار کے عوام نے جماعت کا بھر پور ساتھ دیا جس کے لئے جملہ عوام ووٹرز اور کارکنوں کا ممنون ہوںاللہ نے توفیق دی تو ایک سڑک کیا جملہ مسائل حل کریں گے اس موقع پر سردار صغیر چغتائی نے کہا کہ عوامی خدمت میرا نصب العین ہے جماعتی قیادت نے جو اعتماد کیا اس پر ممنون ہوں اور پورا اترونگا عوامی مسائل میرٹ پر حل کرونگا انتخابات کے دوران اگر میرے کسی ساتھی نے بھی جو اعلان کیا وہ میرا اعلان ہو گا اور اسے پورا کرونگا طاہر سلطان اور ان کے ساتھیوں کو شاندار پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راولاکوٹ (سرفراز حسین سے ) سابق آرمی چیف جنرل(ر) اسلم بیگ اور سابق وزیر دفاع رانا نسیم نے کہا ہے کہ (ر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر سردار علی افسر خان مرحوم ایک فرض شناس اور دیانتدار پولیس آفیسر تھے جنکی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گان خیالات کا اظہار انہوں نے مرحوم کے داماد ملک کے معروف سرمایہ کار اور صدر پاک گلف و دی سینٹوریس سردار تنویر الیاس خان کی رہائشگاہ پر اظہار تعزیت کے دوران کیا انہوں نے مرحوم کی پیشہ ورانہ اور سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب اور پسماندگان کے لئے صبر کی دعا کی دریں اثناسابق صدر آزادکشمیر سردار یعقوب خان، وزیر اطلاعات مشتاق منہاس ، وزیر حکومت سردار میر اکبر خان،سینیٹر سلیم، سینیٹر ڈاکٹر غیاث ، سینیٹر حاجی سیف اللہ بنگش، ممبران قومی اسمبلی ب قطب الدین،امتیاز احمد، ظہیر ڈوگر، ایمنا اظہر آرائیں،لیفٹینٹ جنرل نعیم، لیفٹینٹ جنرل نزیر،لیفٹینٹ جنرل سجاد،لفٹینٹ جنرل آصف، سابق ڈیفنس سیکرٹری جنرل مظہر، ممبران صوبائی اسمبلی راجہ راشدحفیظ ،ڈاکٹر اسرائ، وحید اختر،خضر محمود، ملک سجاد، راجہ جاوید اخلاص اعوان،وفاقی سیکرٹریز اظہر چوہدری، معین الحق،آصف، شائستہ، آئی جی کلیم امام،آئی جی ناصر درانی، آئی جی سکندر حیات،ایڈیشنل آئی جی احمد لطیف اور ڈی آئی جی اعظم تیموری نے ڈی آئی جی آزادکشمیر سردار علی افسر خان کی رحلت پر مرحوم کے داماد سردار تنویر الیس خان کی رہائشگاہ پر جا کر لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب اور پسماندگان کے لئے صبر کی دعا کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

راولاکوٹ (سرفراز حسین سے) سیاسی ٹیکری (دارلجہاد ) نام تبدیل کر کے سنگولہ کے سوشل نوجوان اورصحافی ا فراز اعوان کا تجویز کردہ نام مینار کشمیررکھا گیا جو پوری دنیا میں کشمیرکے لوگو کی طرح نمائندگی کریگا۔کشمیر کے تاریخ ساز منصوبہ زیر تعمیر مینار کشمیر ،کشمیر میوزیم،اور شہدائے کشمیر لائبرری راولاکوٹ کی آفیشل ویب سائٹ www.minarekashmir.com کا افتتاح کمشنر پونچھ نے ایک مختصر تقریب میں کیا ۔ ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پیجز اور اس تاریخ ساز منصوبہ کا نام، ڈیزائن (مینار کشمیر) سنگولہ سے تعلق رکھنے والے سوشل نوجوان متحدہ عرب امارات میںمقیم کشمیرایکسپریس کے بیورو چیف نے رکھا۔ویب سائٹ کی تیاری میں مواد کی معاونت جنرل سیکرٹری شہدائے کشمیر مموریل کانفرنس سردار عبدالخالق نے کی اور افتتاحی تقریب کی میزبانی بھی آپ ہی نے سر انجام دی۔مہمان خصوصی ظفر محمود کمشنر پونچھ کے علاوہ تقریب کے صدر سردار صدیق خان دوسری سر کردہ سماجی ،سیاسی شخصیات سردار اعجاز افضل خان،ایڈیشنل سیکرٹری صابر حسین،ڈاکٹر غلام حسین،سردار زبیر ایوب ممتاز دانشور ڈاکٹر محمد صغیر ،ن لیگ کے رہنما اصغر خان،محمد افضل خان، محمد زبیر قادری،سنگولہ تنظیم الاعوان کے نو منتخب صدر محمد حنیف خان،مشتاق احمد،لبریشن فرنٹ کے صابر کشمیری کے علاوہ صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے نے بھی بھر پور شرکت کی ۔مینار کشمیر (پرانا نام سیاسی ٹیکری،دارلجہاد) راولاکوٹ قصائی گلی قبرستان کے بغل میں واقعہ ہے جسکی تاریخی سیاسی لحاظ سے کافی اہمیت ہے۔

15اگست 1947 کو مینار کشمیر راولاکوٹ کے مقام پر ہونے والا اعلان بغاوت ہی تحریک آزادی کشمیر کے اس مرحلے کا نقظہ آغاز ہے۔اور یوںسیاسی ٹیکری (مینار کشمیر) جس کا نام راجہ حیدر خان مسلم کانفرنس نے دارلجہاد تجویز کیا تھا بعد ازاں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے باقاعدہ گورنمنٹ نوٹیفکشن جاری کیا تھا۔تاریخی اعتبار اور اہمیت اسکی وہی ہے ( سیاسی ٹیکری ،دارلجہاد ) مگر دنیا کو بتانے کے لیئے مینار کشمیر نام موزوں قرار دیا گیا ۔کشمیر کی تاریخ میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔مزید تفصیلات کے لئے سوشل میڈیا اور ویب سائٹ میں پڑھی جا سکتی ہیں۔

مینار کشمیرکا منصوبہ ایک اہمیت کا حامل ہے۔نا صرف ایک تاریخ کو محفوظ کیا جا رہا ہے بلکہ دنیا کے اُپر ایک نئی تاریخ کو بھی رقم کیا جا رہا ہے اس مینار سے دنیا میں کشمیر کے نام کو پہچان ملے گی اور آزادی کشمیر کو بھی ایک بڑی ٹقویت ملے گی ۔یہ منصوبہ کی تکمیل سے بہت سے لوگ شہدائے کشمیر لائبرئری سے مستفید ہوں گے اور اس طرح کشمیر میوزیم سے کشمیری ورثہ کو انے والی نسلوں کے لیئے محفوظ کیا جائے گا اس طرح 80فٹ اونچا مینار شہر کی خوبصورتی کے علاوہ سیاحتی سیکٹر کو تقویت ملے گی ۔یہ ایک غیر سیاسی منصوبہ ہے جو کہ عوام کے مدد کے تحت لائبرری کا کام مکمل ہو چکا ہے جب کہ میوزیم کا کام ادھا بھی مکمل نہیں ہو سکا ۔دنیا میں اس طرح کے تاریخی منصوبہ جات کو حکومت وقت کی زمہ داری ہوتی ہے مگر نا اہل اور بے حس حکومت کو نصف صدی گزرنے کے بعد بھی اساس تک نہیں ہوا۔یاد رہے یہ منصوبہ کو دس سال سے زاہد عرصہ گزر چکا ہے اس وقت تک کی کوششیوں کا سہرا سردار عبدالخالق ایڈووکیٹ کو جاتا ہے جنہوں نے نا مسائد حالات میں رہ کر اج ایک شکل ہمارے سامنے موجود ہے ۔

یاد رہے اس منصوبہ کو 10 سال سے زاہد عرصہ گزر گیا مگر بہت سے رالاکوٹ میں موجود لوگوں کو ابھی تک نا سیاسی ٹیکری کا پتہ ہے نا دارلجہاد اور نہ ہی مینار کشمیر سے واقفیت ہے ۔اس امر کو سامنے رکھتے ہوئے اج کے جدیددور میں جہاں ویب سائٹس اور سوشل میڈیا جیسے چیزوں سے تقریبا ہر ادمی جڑا ہوا ہے ویب سائٹ کی لانچنگ اور سوشل میڈیا پیجز سے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک رسائی ہو گی نہ صرف اندرون ملک بلکہ دنیا کے ہر کونے میں بیٹھا ادمی سے سے مستفید ہو گا۔

Rawalakot News

Rawalakot News

Rawalakot News

Rawalakot News

Rawalakot News

Rawalakot News

Rawalakot News

Rawalakot News