پنڈی انتظامیہ نے پتنگ بازوں کو روکنے کیلئے تیاری کر لی، ڈرون کیمروں کی مشق

Drone

Drone

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی پریس کلب میں پتنگ بازی روکنے کیلئے ڈرون کیمروں کے ذریعے کارروائی کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر سی پی او اسرار عباسی بھی موجود تھے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب تک شہر بھر سے ستر ہزار سے زائد پتنگیں اور سینکڑوں ڈوریں برآمد کر چکے ہیں۔

پتنگ بازی پر چار سو مقدمات درج کر کے چھ سو ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔