راولپنڈی: ڈینگی بے قابو، 24 گھنٹوں میں مزید 100 افراد اسپتال پہنچ گئے

Dengue

Dengue

اسلام آباد (جیوڈیسک) راولپنڈی میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 1200 تک پہنچ گئی۔ اسپتال مریضوں سے بھر گئے۔ محکمہ صحت بھی بے بس ہو گیا۔

راولپنڈی کنٹونمنٹ، چکلالہ کینٹ، راول ٹاؤن اور اندرون شہر سمیت شہر بھر میں ڈینگی مچھر بے قابو ہو چکا ہے۔ ڈی ایس پی کینٹ بھی ڈینگی وائرس کا شکار ہو کر اسپتال پہنچ گئے۔

ڈینگی ٹیموں کی بروقت تشکیل نہ ہونے اور ناقص اسپرے کے باعث ڈینگی مچھر راولپنڈی کے شہریوں کے لئے بڑی آفت کا روپ اختیار چکا جبکہ دعوؤں کے باجود محکمہ صحت ڈینگی وائرس کے خلاف بے بس نظر آتا ہے۔