راولپنڈی: خاتون کا قتل، ورثا کا لاش تھانے کےسامنے رکھ کر احتجاج

Pakistan Rawalpindi  Protest

Pakistan Rawalpindi Protest

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں خاتون کو قتل کیا گیا ہے جس کے ورثاء نے خاتون کی لاش تھانے کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا،مقتولہ کےورثانے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور ملزموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

بھائی نے الزام عائد کیا ہے کہ میری بہن کشور کواس کےسسرالیوں نے تشدد کرکے قتل کیا،کشور کا شوہر ملک سے باہر ہے، پولیس کو اس پر تشددکی اطلاع دی تھی۔

مقتولہ کےبھائی کامزید کہنا ہے کہ 14گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس کارروائی نہیں کر رہی۔واضح رہے کہ 25 سال کی خاتون کشور بی بی کو آج صبح قتل کردیا گیا تھا۔