راولپنڈی کے کمیٹی چوک کے قریب فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Rawalpindi Firing

Rawalpindi Firing

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی کے علاقے کمیٹی چوک کے قریب نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں،جن کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کمیٹی چوک پر پیش آیا جس میں عامل نجف شاہ اور اسکا مرید قتل ہوئے، فائرنگ ایک شخص نے کی جو فرار ہونے میں کامیاب رہا ہے۔