راولپنڈی: فائیو اسٹار ہوٹل میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

Fire

Fire

راولپنڈی (جیوڈیسک) مال روڈ پر واقع فائیو اسٹار ہوٹل کے تہہ خانے میں منگل کی رات تقریباً ایک بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس کے باعث ہوٹل کی تیسری، چوتھی، پانچویں اور چھٹی منزل پر درجنوں افراد پھنس گئے جبکہ متعدد افراد بے ہوش ہو گئے۔

پاک فوج کے جوانوں نے لوگوں کو ہوٹل کے اندر جانے سے روک دیا۔ ہوٹل کے چیف سیکورٹی آفیسر کا کہنا تھا آگ کی فوری اطلاع انتظامیہ کو دی گئی۔ ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے ناقص سیکورٹی انتظامات پر کارروائی ہو گی۔ پولیس نےہوٹل میں موجود افراد کا ریکارڈ چیک کرنا شروع کر دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہوٹل کا فائر سسٹم ناکارہ ہونے سے آگ زیادہ پھیلی۔ ہوٹل میں مقیم تمام افراد کو راولپنڈی کے دیگر ہوٹلوں میں منتقل کر دیا گیا۔