راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں بارش سے موسم خوشگوار

Weather  Pleasant

Weather Pleasant

اسلام آباد (جیوڈیسک) راولپنڈی، لاہور اور پشاور میں بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا۔

آج سے پنجاب کے بعض شہروں اور کشمیر میں مزید بارش کا امکان ہےلاہور میں گذشتہ روزدن بھر شدید گرمی اور حبس کے بعد رات گئے تیز ہوائیں چلنے لگیں جس کے بعد مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔ حبس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

ادھر پشاور بھی کئی روز سے شدید گرمی کی لپیٹ میں تھا۔ لیکن گذشتہ رات سے وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔

اور ہوائیں چلنی لگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ مزید چوبیس گھںٹے جاری رہنے کا امکان ہے۔