مرکزی جمعیت اہلحدیث راولپنڈی کے زیراہتمام جامعہ السلفیہ ایچ ایٹ میں نماز استسقا ادا کردی گئی

Salafia University

Salafia University

اسلام آباد : مرکزی جمعیت اہلحدیث راولپنڈی رجسٹرڈ کے زیر اہتمام جامعہ السلفیہ ایچ ایٹ میں نماز استسقاء ادا کر دی گئی۔

نماز استسقاء ڈاکٹر اسماعیل امین نے پڑھائی۔اساتذہ ،طلباء اور دیگر افراد نے گڑ گڑ ا گڑ گڑ ا کر دعائیں کیں۔ڈاکٹر اسماعیل کا کہنا تھا کہ بارش کا نہ ہونا اللہ کا ہم سے ناراض ہونا ہے ہمارے گناہوں کا نتیجہ ہے اللہ کے سامنے سربسجود ہوکر اللہ سے توبہ کریں۔

اس موقع پر شیخ محمد بن عبد القادر، علی بیگ، علی بٹ، شیخ الحدیث اشرف اور حافظ اعجاز بھی موجود تھے۔