راولپنڈی ، اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) برستے بادلوں نے گرمی کی شدت کم کر دی ۔ راولپنڈی اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے ۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب ، بلوچستان اور سندھ میں بعض مقامات پر بادل برس سکتے ہیں ۔ سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری ہے ۔ راولپنڈی اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک ہے لیکن آج کسی وقت بارش کا امکان ہے ۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران جنوبی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان اور ، بالائی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ مینہ برسے گا ۔ ملتان ، ڈیرہ اسماعیل خان ، بہاولپور ، کوئٹہ ژوب ، قلات ، سبی ، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں تیز ہوائیں چلیں گی ، پھر بادل چھلکیں گے ۔ تیز ہواؤں ، آندھی اور بارشوں سے میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں تین سے پانچ ڈگری تک کمی کا امکان ہے ۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت ، نواب شاہ اور دادو میں پینتالیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔