راولپنڈی : اسلام آباد میں بارش سے موسم خوشگوار، لاہور بھی باران رحمت متوقع

Rain Weather

Rain Weather

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دن میں جڑواں شہروں راو لپنڈی، اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ ابر کرم برس سکتا ہے۔

شہر اقتدار اسلام آباد اور راولپنڈی میں گزشتہ رات سے شروع ہونیوالا بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے علی الصبح تک جاری رہا، بادل خوب گرجے اور برسے بھی موسلا دھار بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔

باغوں کے شہر لاہور میں آج دن بھر آسمان پر بادلوں کا بسیرا رہے گا، دن بھر ہوا چلنے کا امکان ہے جس سے موسم خوشگوار رہے گا۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

زیریں سندھ میں کہیں کہیں بوندا باندی ہو سکتی ہے، موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق دن میں جڑواں شہروں اسلام آباد، روالپنڈی میں باران رحمت کا امکان ہے۔