راولپنڈی میں ڈینگی کی صورتحال پر اہم اجلاس، آگاہی مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ

Dengue

Dengue

راولپنڈی (جیوڈیسک) ڈینگی کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر سرکاری چھٹی والے دن بھی مشیر صحت کی زیر صدارت اہم اجلاس ، ڈینگی کیخلاف آگاہی مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدار ت ہونے والے اجلاس میں ڈویژن بھر کے افسران نے شرکت کی ، ڈی سی او ساجد ظفر ڈال نے بتایا کہ ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 100سے زائد مقدمات درج کئے گئے۔

ڈینگی کی صورتحال پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ، مشیر صحت خواجہ سلمان نے کہا کہ ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں عمارتوں کو سیل کیا جائے ، شہریوں کو فرنٹ فورس بنا کر آگا ہی دی جائے ، انہوں نے ڈینگی سپرے کی کوالٹی بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔