راولپنڈی میں مبینہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) مبینہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 چچا زاد بھائی جاں بحق اور 1 نوجوان زخمی ہو گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق راجا سلطان کے علاقے میں موٹر سائیکل پر سوار مبینہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 1 شخص راجا انصر اپنے چچا زاد بھائی سمیت جاں بحق ہو گیا۔

جبکہ راجا عنصر کا بیٹا فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

جاں بحق ہونے والے افراد کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوا دیا گیا ہے، جبکہ ریسکیو اہلکار زخمی نوجوان کو بھی فوری طبی امداد کے لیے اسپتال لے گئے ہیں۔