راولپنڈی: سیکورٹی فورسز کی وردیاں بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

Security Forces Uniforms

Security Forces Uniforms

راولپنڈی (جیوڈیسک) پشاور ائیر بیس پر بھی ایف سی کی وردیوں میں ملبوس دہشتگردوں نے حملہ کیا تو راولپنڈی پولیس کو بھی ہوش آیا۔

سکیورٹی فورسز کی وردیاں بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیا تو پتا چلا یہاں وردیوں سے لیکر بیجز تک سب کچھ بکتا ہے۔

سکیورٹی فورسز کی وردیوں سے لیکر بیجز تک بیچنے والے تین اسٹور سیل کر دیئے اور تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کے لائسنس کے بغیر کسی شخص کو سکیورٹی اداروں کی وردیاں یا بوٹ بیچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے آرمی پبلک اسکول سے لیکر پشاور ائیر بیس حملے تک دہشتگردوں نے ہر مرتبہ سکیورٹی فورسز کی وردیاں پہن کر چکمہ دیا۔