راولپنڈی: شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی اسکیم 3 رضا پلازہ میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقع شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔

تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے اسکیم تھری میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں میں میاں بیوی اور 5 بچے شامل ہیں۔

عمارت سے مرنے والوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ باقی مرنے والوں کی لاشیں نکالنے کے لیے امدادی ٹیموں کی کاروائی جاری ہے۔ پولیس کے مطابق واقع شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔