راولپنڈی : سوائن فلو سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی

Swine Flu Patient

Swine Flu Patient

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی میں سوائن فلو سے متاثرہ ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد سوائن فلو سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی۔

ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ، ہولی فیملی ہسپتال کے ڈینگی وارڈ کو سوائن فلو وارڈ میں تبدیل کر دیا گیا۔ چکلالہ راولپنڈی کے رہائشی ستاسی سالہ سید حسن میں ایک ہفتہ قبل سوائن فلو کی تصدیق ہوئی تھی ، ایک ہفتہ علاج معالجہ کے بعد مریض کی حالت میں بہتری ہوئی۔

تاہم گزشتہ روز حالت دوبارہ بگڑنے کے بعد ہسپتال لایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ای ڈی او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ سید حسن میں سوائن فلو کی تصدیق ہوئی تھی تاہم بروقت علاج کے باعث وہ ٹھیک ہوگئے تھے ، ان کی موت دمہ اور الرجی کے باعث ہوئی ہے۔