راولپنڈی : 2 سیاسی گروپوں میں فائرنگ، 20 افراد زخمی

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی کے حلقہ چھپن میں دوسیاسی گروپوں کے درمیان فائرنگ سے بیس افراد زخمی ہو گئے جبکہ چھاچھڑو میں فائرنگ سے ایک سیاسی کارکن جاں بحق ہو گیا ہے۔راولپنڈی کے حلقہ این اے چھپن میں دو سیاسی جماعتوں کےآمنے سامنے انتخابی دفاتر موجود ہیں۔

مری روڈ پر واقع ان دفاتر میں موجود کارکنوں نے نعرے بازی کی اور ایک دوسرے پر پتھرا کیا۔ فائرنگ سے بیس کارکن زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو بینظیر بھٹو ھسپتال منتقل کیا گیا۔ ھسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سندھ اسمبلی کے حلقہ 63 کے علاقہ چھاچڑو کے نواحی گاں میں پولنگ اسٹیشن پر دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں پیپلزپارٹی کا کارکن لال بخش رحموں جاں بحق ہو گیا۔