نیا سال میاں نواز شریف کی کامیابیوں کا سال ثابت ہوگا: زبیر احمد

PML-N  TRADERS WING

PML-N TRADERS WING

لاہور: نیا سال میاں نوازشریف کی کامیابیوں کا سال ثابت ہوگا موجودہ حکومت دل و جان سے عوام کی خدمت کررہی ہے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری الحاج زبیر احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہادور حاضرکے چیلنجزکا مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا اس کے بغیرہم وقت کے ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے میاں نوازشریف نے قائد ِ اعظم کے ویژن کی روشنی میں اپنی ترجیحات کا تعین کررکھاہے۔ الحاج زبیراحمد نے کہا ہرقسم کی سازشوں، تنقید اورعدم تعاون کے باوجود کرپشن، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کے لئے حکومت پرعزم ہے کیونکہ پاکستان اسلام کاقلعہ ہے اور اس نے مستقبل میں عالم ِ اسلام کی قیادت کرنی ہے عوام کو چاہیے کہ وہ آپس کے اختلافات بھلا کر میاں نوازشریف کے ہاتھ مضبوط کریں۔