سوسائٹی برادرز فٹ بال کلب کا سالانہ اجلاس ،نئے عہدیداروں کا چنائو

karachi

karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سوسائٹی برادرز فٹ بال کلب کیماڑی کا سالانہ اجلاس اسرار اور حسین چاچا کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کلب کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ اور نئے عہدیداروں کا چنائو عمل میں لایا گیا ۔

کلب کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں نے متفقہ طور پر رضا خان کو صدر ،محمد یوسف اعوان کو جنرل سیکریٹری ،حسین چاچا کو خازن اور خورشید کو سوسائٹی برادرز فٹ بال کلب کا کپتان منتخب کرلیا اس موقع پر سابقہ عہدیداروں اور کھلاڑیوں نے اُمید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب عہدیداروں کی قیادت میں سوسائٹی برادرز فٹ بال کلب مزید ترقی اور کامیابی حاصل کریگی آخر میں نومنتخب صدر رضا خان نے اپنے چنائو پر تمام عہدیداروں اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا ۔