قرات اور نعت مقابلہ جات کے سلسلہ میں گورنمنٹ کالجز اور سکولوں میں مقابلوں کا انعقاد

Competition

Competition

قصور (محمد عمران سلفی سے) وزیر اعلیٰ پنجاب قرات اور نعت مقابلہ جات کے سلسلہ میں گورنمنٹ کالجز اور سکولوں میں ضلعی لیول پر حسن قرات اور نعت خوانی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ‘طلباء اور طالبات نے بھرپور شرکت کی ۔ تفصیلات کیمطابق یوم پاکستان تقریبات کے سلسلہ میں وزیر اعلی پنجاب قرات اور نعت خوانی کے مقابلہ جات ضلع لیول پر کروائے گئے ۔گورنمنٹ پوسٹ گریجو ایٹ اسلامیہ کالج برائے بوائز میں پرنسپل سرفراز احمد معین کی زیر قیادت 9 کالجز کے طلباء کے درمیان حسن قرات اور نعت کا مقابلہ ہوا جس میں حسن قرات میں گورنمنٹ اسلامیہ کالج قصور کے حافظ فرحان کوکب نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

جبکہ نعت میں گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ آف کامرس قصور کے محمد جہانزیب یوسف نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ججز کے فرائض قاری ارشاد ، قاری ادریس اور قاری فیاض نے سرانجام دیئے ۔گورنمنٹ پوسٹ گریجو ایٹ کالجز برائے خواتین میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد زاہد مان ، پرنسپل میڈم قزلباش ، مسز شیخ وسیم اختر ایم این اے کی زیر قیادت ضلع کے 9 کالجز کی طالبات کے درمیان مقابلہ ہوا۔ جس میں حسن قرات میں گورنمنٹ سید چراغ شاہ ڈگری کالج برائے خواتین کوٹ مراد خاں کی نگین شوکت نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

جبکہ نعت میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین چونیاں کی سمیرا انور نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ ججز کے فرائض قاریہ مصباح خانم ، قاریہ خدیجہ ، قاریہ شمائلہ اور قاریہ فرحت حمید نے سرانجام دیئے ۔گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں ای ڈی او ایجو کیشن میاں ذوالفقار علی ، ڈی او سکینڈری میڈم کوثر پروین اورپرنسپل طارق محمود کی زیر نگرانی 50 سکولوں کے طلباء کے درمیان مقابلہ حسن قرات اور نعت منعقد ہواجس میں حسن قرات کے مقابلہ میں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول قصور کے علی یاسین پہلی پوزیشن ، گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول روڈ کوٹ کے غلام حسین دوسری ، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول قصور کے حافظ عبدالقدیر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

جبکہ نعت کے مقابلہ میں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول قصور کے فیصل نواز نے پہلی پوزیشن ، گورنمنٹ ایلمنٹری سکول مان کے غلام حسین نے دوسری اور گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول کھڈیاں خاص کے شہباز علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ججز کے فرائض سید امیر محمد شاہ ، جابر علی ، منظور احمد شاہد اور منیر احمد نے سرانجام دیئے ۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حاجی فرید روڈ میں پرنسپل میڈم راحیلہ عارف کی زیر نگرانی ضلع بھر کے 80 گرلز سکولوں کی طالبات کے درمیان مقابلہ حسن قرات اور نعت منعقد ہوا۔

جس میں حسن قرات میں گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول تھہ بھلو کی آمنہ عبدالغفور نے پہلی پوزیشن حاصل کی ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھیڈیاں چک نمبر 35 پتوکی کی امبر ناز نے دوسری ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پھولنگر کی اقراء ادریس نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ نعت کے مقابلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول رسولپور چک 14 کی خیر النساء نے پہلی پوزیشن ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول قصور کی رمشاء صابر نے دوسری ، گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول روشن بھیلہ کی شازیہ پروین نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ججز کے فرائض شائستہ پروین ، ثمینہ کوثر اور کوثر سلیم نے سرانجام دیئے۔