حقائق بیان کرنے پر الطاف حسین نے قتل کی دھمکی دی، نبیل گبول کا سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

Altaf Hussain And Nabeel Gabol

Altaf Hussain And Nabeel Gabol

کراچی (جیوڈیسک) سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا کہ حقائق بیان کرنے پر الطاف حسین نے قتل کی دھمکی دی ہے، تحفظ کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے سندھ ہائی کورٹ میں تحفظ فراہم کرنے کے لئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مجھے الطاف حسین نے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔

الطاف حسین حقائق بیان کرنے پر مجھ سے شدید ناراض ہیں ، حکومت سندھ نے میری سیکیورٹی واپس لے لی۔اگر کچھ ہوا تو ذمہ دار بھی حکومت ہو گی ، پولیس پر بھروسہ نہیں رینجرز کی سیکیورٹی فراہم کی جائے۔