بلاوجہ کی تنقید فارغ لوگوں کا کام ہے، فواد خان

Fawad Khan

Fawad Khan

لاہور (جیوڈیسک) نامور ماڈل و اداکار فواد خان نے کہا ہے کہ فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، بلاوجہ کی تنقید فارغ لوگوں کا کام ہے، جب اور جہاں بھی اچھے اسکرپٹ کی حامل فلم میں کام کی پیشکش ہو گی تو اسے قبول کروں گا۔

ایک انٹر ویو میں فواد خان نے کہا کہ میری روز اول سے یہی کوشش رہی ہے کہ تعداد کے بجائے معیار کو ترجیح دوں، میں دھڑ ادھڑ فلمیں کرنے کے حق میں نہیں ہوں اداکار نے بتایا کہ روزانہ ورزش اور جم کرنا میرے معمولات ہیں۔

بھارت میں میں سب کی عزت کرتا ہوں میر ے حوالے سے بعض بے بنیاد خبریں پھیلا ئی جارہی ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔