بھرتیوں میں صرف سیاسی اثرو رسوخ نہیں بلکہ لاکھوں روپے رشوت بھی دی گئی ہے۔ اشرف قریشی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اشرف قریشی نے سندھ پولیس میں سیاسی دور میں بھرتی ہونے والے اہلکاروں کی برطرفی کے اعلانات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت کا غیر دانشمندانہ فیصلہ قرار دیا ہے۔ اشرف قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ بات واضح حقیقت ہے کہ ان بھرتیوں میں صرف سیاسی اثرو رسوخ نہیں بلکہ لاکھوں روپے رشوت بھی دی گئی ہے۔

بھرتیوں کے بعد ان اہلکاروں کی تربیت پر قومی خزانے سے کڑوڑوں روپے خرچ کئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ حکموت کے برطرفی کے فیصلے سے ایک طرف بیروزگاری میں مزید اضافہ ہوگا تو دوسری جانب پھر بدامنی اور لوٹ مار کے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ مذکورہ اہلکار مایوسی کا شکار ہوکر منفی سرگرمیوں میں قدم رکھ سکتے ہیں اشرف قریشی نے ارباب اختیار سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اگر ان بھرتیوں کو پولیس سے کالعدم قرار دیا جانا ضروری ہی ہے تو پھر ان افراد کو کسی اور سرکاری اداروں میں کھپایا جائے۔