ریفری سے بدتمیزی، کلنٹ ڈمپسی پر مزید 2 سال کی پابندی

Clint Dempsey

Clint Dempsey

نیو یارک (جیوڈیسک) امریکہ کی فٹ بال ٹیم کے کپتان کلنٹ ڈمپسی کو ریفری سے بدتمیزی کرنا مہنگا پڑ گیا ۔ تین میچوں کی پابندی کے شکار ڈمپسی پر مزید 2 سال کی پابندی لگا دی گئی۔

متنازع امریکی فٹبالر ڈمپسی نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ سیکھنے کے بجائے ایک دفعہ پھر خود کو کھیل کے میدان سے دور کر لیا۔ 19 جون کو ہونے والے لیگ میچ میں جب ریفری نے ڈمپسی کو ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر بھیجا تو ڈمپسی آپے سے با ہر ہو گئے۔

خود کو فٹبال اسٹار سمجھنے والے امریکی قومی ٹیم کے کپتان ڈمپسی اسپورٹس مین اسپرٹ ہی بھول گئے اور ریفری ڈینیل ریفارڈ کے ہاتھ سے نوٹ بک کھینچ کر ٹکرے ٹکرے کرنے کے بعد زمین پر دے ماری۔

ڈمپسی اپنی اس شرم ناک حرکت کے بعد یوایس اوپن کپ سے آؤٹ ہو گئے۔ صرف یہی نہیں بلکہ امریکی اسٹار فٹبالر ڈمپسی پر دو بار ضابطے کی خلاف ورزی پر 2 سال کی پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔