ریفرنڈم ترک حکومتی نظام میں ترمیم کے لیے انتہائی اہم ہے، ایردوان

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ 16 اپریل کا ریفرنڈم اپنے مقصد اور ترک حکومتی نظام میں تبدیلیوں کے لحاظ سے ایک تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔

صدر ِ ترکی نے صدارتی کمپلیکس میں کونسلر حضرات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی 11 روز بعد ایک انتہائی اہم انتخاب کے لیے پولنگ میں حصہ لے گا، اس رائے دہی کا موضوع آئینی ترمیم ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ عمل ہمارے ملک کے حکومتی نظام میں ترمیم کے حوالے سے کلیدی اہمیت کا حامل ہے، نئے نظام کی سب سے بڑی خصوصیت قومی ارادے کے ملکی انتظامیہ پر اثر ِ رسوخ میں اضافے پر مبنی ہے۔

17 اپریل سے کونسلروں کے دفاتر کو بند کیے جانے کے دعووں کا جواب دینے والے صدرِ ترکی کا کہنا تھا کہ یہ دعوے درست نہیں ہیں۔

انہوں نے کونسلروں کو یہ بھی مژدہ دیا کہ ان کی سوشل سیکورٹی کی ادائیگی اب کے بعد سرکار کیا کرے گی۔