خطے کی سلامتی کیلئے غیر معمولی نگرانی اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے: مصری صدر

Abdel Fattah Sisi

Abdel Fattah Sisi

قاہرہ (جیوڈیسک) مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اور سعودی عرب خطے کی سلامتی کے لیے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔

انھوں نے یہ بات قاہرہ میں ملٹری اکیڈمی میں منعقدہ گریجوایشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔

اس موقع پر سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔

عبدالفتاح السیسی نے اپنی تقریر میں کہا کہ خطے کی سلامتی کیلئے غیرمعمولی نگرانی اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔