علاقائی ترقی اور عوام کو درپیش بنیادی مسائل سے نجات دلائیں گے۔خواجہ عظیم الدین

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع کورنگی یونین کمیٹی نمبر 9 ڈرگ کالونی سے شاہ فیصل تعمیر و ترقی اتحاد کے اُمیدوار برائے چیئر مین خواجہ عظیم الدین (مجیب بھائی) نے کہا کہ عوامی خدمت ہمارے اتحاد کا منشور ہے، شاہ فیصل تعمیر و ترقی اتحاد پینل کامیابی کی بعد اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کو بنیادی علاقائی مسائل سے نجات اور علاقائی تعمیر و ترقی کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کمیٹی نمبر9کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر1،شاہ فیصل کالونی نمبر4اور ناتھا خان گوٹھ کے مختلف آبادیوں میں انتخابی مہم کے ھوالے سے عوامی رابطہ مہم کے دوران علاقہ معززین اور عوام سے ملاقات میں کیا اس موقع پر وائس چیئر مین کے اُمیدوار عاصم علی خان ،جنرل کونسلرز سلیم انصاری اور جمن پہنور بھی موجود تھے خواجہ عظیم الدین نے کہاکہ بلدیاتی انتخاب میں حصہ لینے کا بنیادی مقصد عوام کی فلاح و بہبود کے ساتھ علاقائی ترقی کو یقینی بنا نا ہے انہوں نے کہاکہ یونین کمیٹی نمبر9کے علاقے بنیادی مسائل کا شکار ہیں گلیوں اور محلوں میں صفائی و ستھرائی کا نظام ناقص ہے۔

عوام کو پینے کا پانی دستیاب نہیں اور سیوریج کے ناقص نظام کی وجہ سے سڑکیں گندے پانی کا جوہڑ بنی ہوئیں ہیں جس کی وجہ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ اور کھنڈرا ت میں تبدیل ہوچکیں ہیں ۔شاہ فیصل تعمیر وترقی اتحاد پینل کا بنیادی مقاصد ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانا اور عوام کو مشکلات سے چھٹکارہ دلا نا ہے انشا اللہ 5دسمبر 2015ء کو عوام شاہ فیصل تعمیر و ترقی اتحاد کو انتخابی نشان سوٹ کیس پر مہر لگا کر کامیاب بنا ئیں ہم اپنے عمل کے ذریعے علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلائیں گے۔