ریہرسل کے لیے کسی کے پاس وقت نہیں، نانا پاٹیکر

Nana Patekar

Nana Patekar

نئی دہلی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر کہتے ہیں کہ بالی ووڈ میں فلم میں کام کرنے سے پہلے اپنے کردار کی تیاری کے لیے اب کسی کے پاس کوئی وقت نہیں ہے۔

انھوں نے ایک انٹرویو کے دوان بتایا کہ آجکل فلم کی شوٹنگ والے دن اسکرپٹ ہاتھ میں تھمایا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ کی فلموں کا معیار دن بدن نیچے گر رہا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ہالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اداکاروں کو پیشگی اسکرپٹ دیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے اس کی باقاعدہ تیاری کر سکیں اور اپنے ڈائریکٹر سے مزید ہدایات لے سکیں۔

بالی ووڈ فلم انڈسٹری پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہمارے ہاں ایسا شاذونادر ہی ہوتا ہے کہ کسی اداکار کو اپنے کردار کی تیاری کے لیے پیشگی اسکرپٹ دیا جائے۔