الرحمت ویلفیئر آرگنائزیشن کیجانب سے رعایتی لیب کی سہولت

karachi

karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) الرحمت ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ کیجانب سے عوام کی حقیقی بہبود کے عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ،اور اس سلسلے میں ضلع ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹائون میں ایک باقاعدہ میڈیکل سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ،جہاں ناصرف ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کا تقرر کیا گیا ہے بلکہ پرچی سسٹم کے تحت عوام کو دوائوں کی فراہمی بھی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ رعایتی لیبارٹری کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔۔

الرحمت ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ کے سینئر نائب صدر اور ترجمان شکیل راجپوت نے بتایا کہ الرحمت ویلفیئر کلینکس سے عوام استفادہ حاصل کرتے ہیں ،جبکہ یہ سہولت محض شاہ لطیف ٹائون کی عوام ہی کو حاصل نہیں بلکہ الرحمت ویلفیئر آرگنائزیشن کیجانب سے گلشن حدید ،اسٹیل ٹائون ،پپری ،شاہ ٹائون ،رزاق آباد و دیگر علاقوں کی عوام کیلئے رعایتی لیبارٹری کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور اس سلسلے میں مذکورہ علاقوں کی عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ عوام الناس کسی بھی لیب ٹیسٹ کیلئے الرحمت ویلفیئر آرگنائزیشن کی مقرر کردہ لیبارٹری سے ٹیسٹ کروائیں تو عوام کو انکے لیب ٹیسٹ میں براہ راست 40 سے 50 فیصد رعایت حاصل ہوگی۔

یعنی اگر ایک ٹیسٹ کے چارجز 1000 روپے ہوں تو الرحمت ویلفیئر کی معرفت عوام وہی ٹیسٹ 5 سے 600 روپوں میں کرواسکتے ہیں ۔شکیل راجپوت نے مذید بتایا کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے مذکورہ علاقوں کی عوام کو کسی طرح کی قطار بنانے یا جدوجہد کرنے کی قطعی کوئی ضرورت نہیں ،جسے ٹیسٹ کروانا ہو وہ محض ایک فون کال کے ذریعے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ عوام اس نمبر 0334-2537176 پر کال کرکے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔۔

الرحمت ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ کے سینئر نائب صدر اور ترجمان شکیل راجپوت نے مذید بتایا کہ کراچی سمیت صوبے بھر کی عوام کی بہبود کے اقدامات اٹھانا چاہتے ہیں مگر وسائل نہ ہونے کے سبب ایسا نہیں کرپارہے ۔اس سلسلے میں مخیر حضرات ہماری امداد کریں ،خصوصاً ڈاکٹرز اور اسٹاف کی تنخواہوں ،میڈیکل سینٹرز کی جگہوں کا کرایہ کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،مخیر حضرات اگر چاہیں توہمیں نقد رقوم نہ دیکر براہ راست ڈاکٹرز اور سینٹرز کے مالکان کو ادائیگی کرسکتے ہیں۔اس سے ہمیں عوامی بہبود کے اقدامات میں آسانیاں حاصل ہونگی اور ہم مذید بہتر انداز سے عوامی خدمت کے اقدامات اٹھا سکیں گے۔