دین اسلام پوری عالم انسانیت کیلئے امن و سلامتی کا مظہر ہے

Lahore

Lahore

لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہاہے کہ دین اسلام پوری عالم انسانیت کیلئے امن و سلامتی کا مظہر ہے ،دین اسلام کی دولت سے مالامال ہر مسلمان تمام مخلوقات سے امن و محبت سے پیش آنے اور امن و سلامتی والا بن جاتا ہے ۔ان خیالات کا اظہا رانہوں مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ ہفتہ وار تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ان کا کہنا تھاکہ موجودہ دور جہاں افراتفری کا دور دورہ ہے ۔

وہاں پر اپنے لئے اور تمام انسانیت کیلئے امن و محبت کے قیام اور بھلائی کے خواہاں تمام افراد کو نبی آخرالزماں حضور نبی کریم ۖ کی تعلیمات سے عملی طور پر استفادہ حاصل کرنا ہو گا ، انہوں نے مزید کہاکہ اللہ رب العزت زمین پر فساد کرنیوالے کو پسند نہیں فرماتا لہذا ہمیں قیام امن کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے کیلئے جھوٹ، بہتان اور الزام تراشی کی بنیاد پر فساد پھیلانے کی بجائے امن و سلامتی کے فروغ اور ملکی استحکام کیلئے اپنا عملی کردار ادا کرنا ہوگا ۔تربیتی نشست سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے اصلاح معاشرہ اور فلاح انسانیت کے مختلف پہلوئو ں پر روشنی ڈالی ۔اختتام پر ملکی سلامتی اور آپریشن ضرب کی کامیابیوں کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔