12 ربیع الائول مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

Meeting

Meeting

پیرمحل (نامہ نگار) حضرت محمد ۖ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت العالمین بنا کر بھیجا گیا آپ ۖ نے توحید کا درس دیا اور انسانیت کو ایک مقام اور مرتبہ دیا۔آپ سے پہلے انسانیت کا کوئی تصور نہیں تھا۔آپ نے انسانوں میں مساوات پیدا کی اور ان کو مایوسیوں کے اندھیروں سے نکالا 12 ربیع الائول مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا اور سکیورٹی کے فول پروف انتظا مات کئے جائیں گے ان خیالا ت کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ رچوہدری خالد سردار سابق نائب ضلع ناظم ، طارق محمودکمبوہ چیف آفیسر کے ہمراہ بلدیہ پیرمحل میں ر بیع الاول کے انتظامات کے سلسلہ میں منعقدہ علمائے کرام سیاسی سماجی شخصیات کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔۔

حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا مذ ہب ہے اور وجہہ تخلیق کا ئنات حضرت محمدۖ نے ہمیں بھا ئی چارے کا درس دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حضوۖ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہم عالمی امن کے قیام میں کردار کر سکتے ہیں۔ حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے کہاکہ علماء کرام صاحب الرائے اور قا بل احترام ہیں۔ان کی آراء کو مد نظر رکھتے ہوئے امن کی مثا لی فضا ء کو بر قرار رکھا جائے گا وہ اپنے خطبوں میں فروعی اختلافات کو ختم کرنے اور اتحا د و یگا نگت اور اخوت و بھائی چارے کا درس دیں تا کہ وطن عز یز سے تفرقہ بازی اور دہشتگردی کا خاتمہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ پیرمحل کے عوام اور علماء امن پسند ہیں اور اس پر امن فضاء کو مستقبل میں بھی بر قرار رکھنے کے لیے تحصیل انتظا میہ ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔

اس موقع پر اس موقع پر محمدصدیق پیارا سابق نائب تحصیل ناظم ،مولانا عبداللہ چشتی عالمی خطیب ضلعی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پاکستان ،مولانا صبغت اللہ مجددی ، مفتی حافظ محمد عطاء المصطفی چشتی ،قاری منظور احمد صفدر ، مولانا حافظ مفتی محمد وسیم سیالوی چوہدری سلطان احمد کونسلر مقبول شاہ کونسلرنعیم اخترجانباز ، محبو ب الحق لادی گجر نائب تحصیلدار پیرمحل ،میاں طارق صدر انجمن تاجران پیرمحل،حافظ عتیق الرحمن بھی موجود تھے میاں طارق صدر انجمن تاجران پیرمحل اور بلدیہ پیرمحل کے اشتراک بہترین لائٹنگ اور سجاوٹ کرنے والے افراد کو انعاما ت دیے جائیں گے اس موقع پرمحکمہ پولیس کی طرف سے اجلاس میں غیر حاضری پر سخت ایکشن کا فیصلہ کیا گیا۔۔