مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے بھارت جانے والے 35 پاکستانی گرفتار

35 Pakistanis arrested

35 Pakistanis arrested

جیسلمیر (جیوڈیسک) “را” کے جاسوس کی گرفتاری پر بھارت بوکھلا گیا ، راجستھان کے شہر جیسلمیر میں مندر جانے والے پینتیس پاکستانی ہندو یاتریوں کو گرفتار کر لیا گیا ، بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ گرفتار پاکستانیوں کے پاس صرف متھرا اور ہریدوار کا ویزا تھا ۔

رام دیورا سے راجستھان کی پولیس نے 35 پاکستانی شہریوں کو حراست میں لیا جن میں، بچے، خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں ۔ یہ پاکستانی موناباؤ کے راستے تھر سے بھارت پہنچے تھے، ان کے پاس متھرا اور ہریداوار کا ویزا تھا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد بابا رام دیو کی سمادھی جانا چاہتے تھے ، گرفتار پاکستانیوں کا تعلق عمر کوٹ میرپور خاص اور تھر پارکر سے ہے ۔