حلقئہ فکر و فن کی جانب سے معروف مصنف انتظار حسین کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا

Muhammad Riaz Chaudhry

Muhammad Riaz Chaudhry

اسلام آباد : اردو کے ممتاز افسانہ نگار اور ناول کے معروف مصنف انتظار حسین اس دنیا سے رحلت فرما گئے دنیائے ادب ایک قداور ادیب سے محروم ھو گئی۔ حلقئہ فکر و فن کی جانب سے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا کہ انھوں نے علم وادب کی شمع ھمیشہ روشن کئے رکھی اردو زبان جو ھمارا قومی اثاثہ ھے کی ترقی و ترویج کے لئے ھمیشہ عملی جدوجہد کرتے رہے۔

ممتاز محقق اور دانشور ڈاکٹر محمد ریاض چوھدری نے اردو گے رحجان ساز افسانہ نگار اور ناول نویس کو ان کے فن اور شخصیت پر خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے تاریخ کو فکشن کا اساس بنایا اور ان کی کہانی اور زندگی ساتھ ساتھ چلتی ہے انہوں نے دنیائے ادب پر انمٹ نقوش چھوڑے۔