معروف راک سٹار جسٹن بیبر کی بھارت میں لائیو پرفارمنس

Justin Bieber

Justin Bieber

نئی دہلی (جیوڈیسک) معروف گلوکار جسٹن بیبر آج رات بھارت میں لائیو پرفارم کر رہے ہیں۔ ان کے کنسرٹ میں ہزاروں شائقین موجود ہیں جن میں بھارتی اداکارہ سری دیوی اور عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں۔

گلوکار جسٹن بیبر گزشتہ رات ممبئی پہنچے جہاں ائیر پورٹ پر سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا انہیں حصار میں لیے ہوئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار کے لیے دو فائیو سٹار ہوٹل بُک کیے گئے ہیں نوی ممبئی کے ڈی وائے پاٹیل سٹیڈیم میں ہونے والے کنسرٹ کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔