چلو تکرار کرتے ہیں

چلو تکرار کرتے ہیں
بہت سا پیار کرتے ہیں

سراپا عجز جو ٹھہرے
وہی سنگھار کرتے ہیں

یہ دریا بے یقینی کا
اکٹھے پار کرتے ہیں

محبت زندگانی میں
فقط اِک بار کرتے ہیں

تمہیں دِل سے بھلانے کی
سعیء بے کار کرتے ہیں

جہاں میں راہبر اکثر
سفر دشوار کرتے ہیں

سرِ مقتل بھی ہم ساحل
تیرا اِقرار کرتے ہیں

Sahil Munir

Sahil Munir

تحریر : ساحل منیر