کوٹلہ ارب علی خان کی خبریں 2/2/2017

Kotla Arab Ali Khan

Kotla Arab Ali Khan

کوٹلہ ارب علی خان (چوہدری فیصل گجر) ایم ڈی النور الیکٹرونک کوٹلہ نمائندہ روزنامہ جذبہ زاہد اقبال زیدی کی چچی جان رضائے الہی سے انتقال کر گئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ آج دن دو بجے آبائی گائوں سدھ میں ادا کی جائے گی ۔تمام دوست احباب سے نماز جنازہ میں شرکت کی استدعا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خان (بیورو رپورٹ)ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد سعید کی صاحبزادی،چوہدری محمد عرفان سعید (دوبئی)کی ہمشیرہ محترمہ کی تقریب رخصتی بہت بڑا اکٹھ بن گئی ،تقریب رخصتی میں ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے خصوصی شرکت کی ۔پر وقار تقریب نور ریسٹورنٹ کھاریاں میں منعقد ہوئی۔مہمانوں کا استقبال چوہدری محمد سعید،چوہدری عرفان سعید،چوہدری آفتاب منا بہورچھ،چوہدری محمد عرفان ،چوہدری محمد اشرف،چوہدری عبدالرئوف،چوہدری محمد احسن،چوہدری محمد نوازHBL،چوہدری محمد عارف،چوہدری محمد اعظم ودیگر نے کیا ۔شرکت کرنے والوں میں نمایاں ایم این اے چوہدری عابد رضا،راجہ محمد اسلم سرائے عالمگیر،چوہدری لالہ محمد افضل چیئرمین یونین کونسل چڑیاولہ،چوہدری فیاض مہر ککرالی،چوہدری ٹھیکیداراحمد خان ککرالی،چوہدری الطاف کھاریاں،چوہدری عاقب نثار کھاریاں،افضل علی مہر ،احسان اللہ سیکرٹری ڈیرہ کوٹلہ،خرم بٹ جذبہ،سیف اللہ بٹ،چوہدری عبدالجبار،محمد شفیق بٹ،چوہدری محمدوقاص،چوہدری محمد عدنان،چوہدری ارسلان اشرف،چوہدری عثمان اشرف،،ماما اللہ دتہ،چوہدری علی یعقوب گجر ،چوہدری محمد جمیل لالہ موسیٰ،ودیگر شامل ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خان(بیورو چیف)صدر پریس کلب کوٹلہ ارب علی خان چوہدری فیصل گجر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیف ایڈیٹر روزنامہ شانہ بشانہ سید وقار گیلانی کا گجرات پریس کلب کا صدر اور ایڈیٹر روزنامہ جذبہ راجہ تیمور طارق کو گجرات پریس کلب کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔بلاشبہ سید وقار گیلانی اور راجہ تیمور طارق گجرات پریس کلب کے وقار میں اضافہ کریں گے اور گجرات پریس کلب سمیت دیگر پریس کلبوں کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے ۔ہم نو منتخب کابینہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔