آدم کا ورثہ ہے اور اس کے تقاضوں سے متعلقہ روحانی ورکشاپ کا اولڈہم میں انعقاد

اولڈہم (نوید چوہان) روحانیت اور علم الاسماء کے حوالے سے ایک پروقار ورکشاپ کا اہتمام اولڈہم مراقبہ جال کے مہتمم محمد صدیق عظیمی کی جانب سے کیا گیا جس میاں گریٹر مانچسٹر اور نواح سے خواتین بچے اور دیگر کمیونٹی عمائدین کثیر تعداد میں شریک ہائے۔ روحانی ورکشاپ کے دوران شرکاء کو اسلام کے اصلی معانی اور نماز کی پابندی اور بالخصوص بچوں کو انگریزی میں ان کے سوالات کے جوابات دئیے گئے۔ مہتمم محمد صدیق کے مطابق مرکزی سنٹر کراچی سے شروع ہونے والی ورکشاپس دیگر ممالک میں موجود مراقبہ ہال میں منعقد کی جا رہی ہیں تاکہ اسلام اور روحانیت کے حوالے سے سوالات کو سمجھنے اور پھر علم الاسماء جو کہ اولاد آدم کا ورثہ ہے اس کو حاصل کرنے کی اہلیت اور اہمیت پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ روحانی ورکشاپ میں موجود ہر عمر کے لوگوں سے ان کی اس موضوع پر دلچسپی کے حوالے سے سوالوں پر شرکاء کا کہنا تھا کہ اس ورکشاپ سے انھیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا جو کہ سنگین آگے زندگی میں بہت کام دے گا۔ اس روحانی ورکشاپ میں محمد صدیق عظیمی، اخلاق عظیمی، طارق محمود، عمران خان، عمران علی، راشد علی، مسرت چوہان اور دیگر شخصیات خصوصی طور پر شریک ہوئیں۔ اور ان تمام شخصیات نے اپنے اپنے تجربات اور اس ورکشاپ سے حاصل ہونے والی معلومات کو مفید قرار دیا۔ تقریب کے منتظمین کا کہنا تھا کہ آئندہ برطانیہ بھر اور دیگر ممالک میں بھی ایسی روحانی ورکشاپس کے انعقاد کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں ہر خاص و عام کو دعوت ہے کہ وہ آکر ہر موضوع اور بالخصوص روحانیت اور اس کے علوم سے متعلقہ سوال و جواب کے سیشنز میں حصہ کے سکتے ہیں۔ راشد علی کا کہنا تھا کہ ہر مسلئہ کا حل مل بیٹھ کر نمٹایا جا سکتا ہے بات صرف بیٹھ کر اس مسلئہ کے بارے میں بات کرنے کی ہے چاہے وہ مذہب سے متعلقہ ہو یا کسی اور چیز سے ہماری ورکشاپس کے انعقاد کا مقصد ذہن میں موجود مختلف سوالات کی تشفی ہے اور ان ورکشاپس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

Workshop

Workshop

Workshop

Workshop