حادثے کی تحقیقات کی تکمیل تک مصر کے لیے روسی پروازیں بند

Russian President Putin

Russian President Putin

ماسکو (جیوڈیسک) روسی صدر پیوٹن نے طیارہ حادثہ تحقیقات مکمل ہونے تک مصر جانے والی تمام روسی پروازوں کو روک دیا۔

روسی صدر پیوٹن نے مصر میں گرنے والے روسی طیارے سے متعلق ملنے والی متضاد اطلاعات کے بعد مصر جانے والی تمام پروازوں کو روکنے کا حکم دیا ہے۔

صدر پیوٹن نے مصر میں موجود تمام روسی شہریوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے، برطانیہ اور آئرلینڈ پہلے ہی شرم الشیخ سے آنے اور جانے والی پروازوں پر پابندی لگا چکے ہیں۔ مصر میں گر کر تباہ ہونے والے روسی طیارے میں عملے سمیت 224 افراد ہلاک ہوئے تھے۔