کروڑ لعل عیسن مخصوص نشستوں پر درخواستیں کی سماعت

Reserved Seats Applications, Hearings

Reserved Seats Applications, Hearings

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) مخصوص نشستوں پر درخواستیں جمع کرانے والے امیدوران اطہر مقبول مجید نیازی گروپ کے کونسلروں فیض چیمہ زین العابدین اشفاق بلوچ میان بکھو ممتاز قریشی، چوہدری افتخار حسین ،فیاض الحق، رانا محمد طارق کے ہمراہ ریٹرنگ افسر ممتاز خان کلاچی کے اعتراضات کی سماعت کے لئے دفتر پہنچی جن 7 افراد نے درخواستیں دیں تھی۔ ان میں لیبر سیٹ پر MPA عبدالمجید نیازی کے سسر افتخار احمد خان نیازی جنہیں کامیاب کرا کر چئیرمین بنایا جائے گا۔

ان کے بیٹے اسرار احمد خان نیازی یوتھ کے لیے شعیب جاوید محمد اویس خان اقلیتی نشست کے لئے صفدر مسیح خواتین کے لئے شازیہ ستارمہتاب بی بی جبکہ اولکھ گروپ کے کونسلر ملک عثمان اولکھ اجمل بلوچ حاجی امام بخش شیخ محمد آصف کے ہمراہ لیبر سیٹ کے امیدوار شکیل جگنوں طارق امیر بھنڈ قاضی شاہ زمان اقلیتی نشست پر خوش مسیح خواتین نشست پر عدیلہ مظہر اور نسیم مائی کی درخواستیں منظور کر لیں گئیں۔

واضع رہے کہ میونسپل کمیٹی کروڑ کے منتخب کل 13 کونسلروں میں 8 اطہر مجید نیازی گروپ کے ساتھ ہیں۔ جبکہ 4 اولکھ گروپ کے ساتھ ہیں ایک کونسلر حکیم آفتاب ابھی تک دونوں گروپوں میں سے کسی کے ساتھ نظر نہیں آیا۔