ریشماں کا ایک اور گانا بھارتی فلم میں شامل کیا جائے گا

Reshma

Reshma

ممبئی (جیوڈیسک) لمبی جدائی جیسے خوبصورت گیت گانے والی پاکستانی گلوکارہ ریشماں کا ایک اور گانا اب بھارتی فلم میں شامل کیا جائے گا۔ پاکستان کے صحرا کی خوبصورت آواز ریشماں تو ہم میں نہیں ،لیکن ان کی آواز کا سحر آج بھی باقی ہے۔

ریشماں کے کئی گیتوں کو بھارتی فلموں کا حصہ بنایا گیا،اور اب کرن جوہر ریشماں کا گانا ،اکھیاں نوں رین دے،اپنی آنے والی فلم ، کپور اینڈ سنز ، میں لینا چاہتے ہیں۔

کرن جوہر کا کہنا ہے کہ گانے کو فلم میں شامل کرنے کیلیے انہوں نے پاکستانی میوزک کمپنی سے اجازت مانگی ہے۔