پائی خیل کی خبریں 26/6/2016

Pai Khel

Pai Khel

پائی خیل (نامہ نگار) پائی خیل کے نواحی علاقہ ٹھٹھی شریف کا رہائشی 50 سالہ شیر بہادر ریل گاڑی کے نیچے آ کر جاں بحق تفصیلات کے مطابق پائی خیل کے نواحی علاقہ ٹھٹھی شریف کا رہائشی 50 سالہ شیر بہادر آرائیں ولد گل محمد آرائیں سحری کے وقت اپنے گھر سے نکل کر ریلوے لائن کی پٹری پر جا بیٹھا۔ گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے شیربہادرکوچلنے والی ٹھنڈی ہوانے پٹری پرگہری نیند سُلا دیا۔ اسی اثناء میں کندیاں سے آنیوالی ریل گاڑی اُن کے اُوپرسے گزرگئی جس سے وہ موقع پرزندگی کی بازی ہارگیا۔متوفی کی موت کی اطلاع گھرمیں ملتے ہی کہرام مچ گیا۔ضروری کاروائی کے بعدمتوفی کی نمازِجنازہ اداکردی گئی۔نمازِجنازہ میں ہرمکتبہ فکرکے کثیر تعداد لوگوں نے شرکت کی ۔بعدازاںسینکڑوں سوگوران کی موجودگی میں انہیں آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔پسماندگان میں ایک بیوہ،چاربیٹیاں اوردوبیٹے چھوڑے ہیں۔متوفی شیرحسن آرائیں (آرے والہ)کاحقیقی بھائی تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل (نامہ نگار)پائی خیل کارہائشی اللہ دادعلماء تھل نہرمیں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔تفصیلات کے مطابق پائی خیل کارہائشی 45سالہ اللہ دادعلماء ولدغلام محمدعلماء تھل نہرمیں نہارہاتھاکہ اچانک نہرکی تیزلہروں نے اُسے اپنے آغوش میں لے لیا۔جس سے وہ آناًفاناًڈوب گیاتاہم آخری اطلاع آنے تک نعش کی تلاش جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل (نامہ نگار)کثرت سے مویشیوں میں استعمال ہونیوالی کھل بنولہ کوآگ لگ گئی تفصیلات کے مطابق پائی خیل اورگردونواح میں بکثرت سے مویشیوں میں خوراک کے طورپراستعمال ہونیوالی کھل بنولہ مارکیٹ میں ایک دم شارٹ ہونے سے فی من2000روپے ہوگئی فی من کے حساب سے پانچ سوروپے اضافہ ہوگیاہے ۔جس سے مویشی پال کسان پریشانی سے دوچارہوگئے کیونکہ مویشیوں میں اہم خوراک کے طورپرکھل بنولہ کثرت سے استعمال ہوتی ہے ۔ذخیرہ اندوزوں نے بے زبان مویشیوں کوبھی نہیں بخشااورراتوں رات اپنی چاندی کھری کرنے کے لئے ذخیرہ اندوزی کرکے مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیداکرکے ایک دم کھل بنولہ کے نرخ بڑھادیے ہیں۔کسانوں نے ڈی سی اومیانوالی اورارباب اختیارسے فی الفورنوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔