کھوسکی روڈ کے مکینوں کا پانی کی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Badin Protest

Badin Protest

بدین (عمران عباس) کھوسکی روڈ کے مکینوں کا پانی کی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرا کرتے ہوئے علاقہ مکین، غلام حسین سومرو، غلام ربانی، حاجی عارف، عمران کمبوہ اور دیگر نے کہا کہ گذشتہ ایک ماہ سے ہمارے علاقوں کھوسکی روڈ، کینٹ روڈ، سومرا محلہ میں پانی کی شدید قلت ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی والے پانی پیسوں کے عیوض بیچ رہے ہیں اور ہم مجبوراََ خرید رہے ہیں لیکن اب برداشت سے باہر بات ہوچکی ہے جس کے بعد ہم سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ رمضان شریف کے مہینے میں پانی کی قلت کے باعث بچے اور بڑے سب اذیت میں مبتلا ہیں۔

پینے کے پانی کے علاوہ استعمال کا پانی بھی دستیاب نہیں ہے، انہوں ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ ہمارے محلے میں پانی کی قلت کو ختم کرکے ہمیں پانی دیا جائے۔۔