میرے مستعفی ہونے کی افواہیں میڈیا نے اڑائیں، شہریار خان

Shahryar Khan

Shahryar Khan

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی۔ لارڈز ٹیسٹ اچھی کارکردگی کی وجہ سے جیتے تاہم ٹیم کے ہارنے سے کمزوریوں کا پتا چلا۔

برمنگھم ٹیسٹ میں ہمارے بیٹسمین فیل ہوئے۔ بیٹسمینوں نے پرفارم نہیں کیا۔ افسوس ہے کہ ہم میچ ڈرا بھی نہ کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ لارڈز جیسی کارکردگی رہی تو اوول میں کامیاب ہوں گے۔

امید ہے کہ ٹیم اوول ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرے گی۔ ایک سوال کا جواب دیتے شہریار خان کا کہنا تھا کہ افواہیں میڈیا ہی پھیلاتا ہے۔ میرے مستعفی ہونے کی خبریں میڈیا نے پھیلائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں تین سال کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین منتخب ہوا ہوں۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ون ڈے رینکنگ کو بہتر کرنا بہت ضروری ہے۔

ون ڈے ٹیم کو مضبوط کرنے کے لیے آل راونڈرز کو شامل کیا ہے۔ امید ہے ٹیم ون ڈے میں بہتر کھیل پیش کرے گی۔